قائداعظم لائبریری کی ڈیجیٹائزیشن کا بڑا منصوبہ شروع

لاہور کی تاریخی قائداعظم لائبریری کی ڈیجیٹائزیشن کا منصوبہ شروع کر دیا گیا، آئندہ دو سے تین سالوں میں علمی ذخیرے کو آن لائن دستیاب بنانے کا ہدف ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قائداعظم لائبریری کی ڈیجیٹائزیشن کا بڑا منصوبہ شروع

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تاریخی قائداعظم لائبریری کی ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آئندہ دو سے تین سالوں میں لائبریری کے علمی و تحقیقی ذخیرے کو آن لائن دستیاب بنانے کا ہدف ہے۔ جناح کارنر کا قیام مکمل ہو چکا ہے اور افتتاح عیدالفطر کے بعد متوقع ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لائبریریز کاشف منظور نے بتایا کہ لائبریری لاہور کی اہم ریفرنس لائبریریوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں تقریباً پونے دو لاکھ کتابیں موجود ہیں اور لاکھوں آن لائن تحقیقی وسائل تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے تحت لائبریری کے ذخیرے کو مرحلہ وار ڈیجیٹل شکل میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ محققین دنیا بھر سے اس علمی سرمایہ سے فائدہ اٹھا سکیں۔

موجودہ عمارت کی تاریخ انیسویں صدی کے وسط تک جاتی ہے، جو پہلے جم خانہ کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ 1984 میں یہ عمارت باقاعدہ لائبریری میں تبدیل کر کے عوام کے لیے کھول دی گئی۔

لائبریری سے استفادہ کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ کتابی ذخیرہ انہیں مستند معلومات فراہم کرتا ہے، جبکہ آن لائن مواد کی درستگی پر سوالات اٹھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں