اہم سیاسی شخصیات کے اہلخانہ کے کاروبار پر پابندی کی نئی تجویز

اسٹیٹ بینک نے اہم سیاسی افراد کے قریبی رفقا کے کاروبار پر پابندی کی تجویز دی ہے، یہ ریگولیشنز ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت تیار کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اہم سیاسی شخصیات کے اہلخانہ کے کاروبار پر پابندی کی تجویز

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک نے اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیداران کے لئے نئی ریگولیشنز تیار کی ہیں جن کے تحت ان کے قریبی رفقا اور اہلخانہ کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت، پی پی سینیٹر فاروق نائیک نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے ان ریگولیشنز کو تیار کیا ہے۔

فاروق نائیک نے مزید وضاحت کی کہ ان ریگولیشنز میں اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیداروں کے قریبی رفقا کو شامل کیا گیا ہے، جنہیں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس موقع پر سینیٹر عبدالقادر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا ہر شخص کا حق ہے اور بینکوں کے کلچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ ریگولیشنز ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے مطابق تیار کی گئی ہیں تاکہ پاکستان کو گرے لسٹ سے بچایا جا سکے۔

اجلاس میں سیلم مانڈوی والا نے ریگولیشنز پر نظرثانی کی سفارش کی اور قریبی رفقا کی تعریف کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی بات کی۔

دیگر متعلقہ خبریں