،انرجائزر نے ایک نیا اسمارٹ فون پی 30 متعارف

انرجائزر نے ایسا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جو ایک ماہ تک چارج کیے بغیر کام کر سکتا ہے، جس کی قیمت 399 یورو ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایک ماہ تک چارجنگ کی ضرورت نہ رکھنے والا اسمارٹ فون

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انرجائزر نے ایک نیا اسمارٹ فون پی 30 متعارف کرایا ہے جس کی بیٹری ایک ماہ تک چارج کیے بغیر کام کر سکتی ہے۔ یہ فون 30 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ آیا ہے جو معتدل استعمال اور اسٹینڈ بائی موڈ پر طویل عرصے تک چل سکتی ہے۔

یہ فون 66 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت سے لیس ہے، جو بڑی بیٹری کے باوجود اسے جلد چارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.95 انچ کا ہے اور یہ واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔ اس میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

فون کے بیک پر 200 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 50 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے بھی شامل ہیں۔ یہ فون جون 2026 کے بعد 399 یورو میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں