لاہور میں پی ٹی آئی ایم پی اے کلیم اللہ خان کو 9 مئی کیس میں مرکزی ملزم ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان کو 9 مئی کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے مطابق، کلیم اللہ خان اس مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں اور انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اسپیشل ٹیم نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ایم پی اے کلیم اللہ خان کو گرفتار کیا، جس کے بعد انہیں لاہور سے گوجرانوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، گرفتاری سے قبل پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سے باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی تھی۔















