یوٹیوب پر 30 سیکنڈ کے نان اسکیپ ایبل اشتہارات کا آغاز

یوٹیوب نے ٹی وی پر نان اسکیپ ایبل 30 سیکنڈ اشتہارات کا آغاز کیا، صارفین کی جھنجھلاہٹ میں اضافہ ممکن۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوٹیوب پر 30 سیکنڈ کے نان اسکیپ ایبل اشتہارات کا آغاز

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوٹیوب نے ٹی وی ڈیوائسز پر 30 سیکنڈ کے ایسے اشتہارات دکھانے کا آغاز کیا ہے جنہیں اسکیپ کرنا ممکن نہیں ہوگا، اس اقدام سے صارفین کی جھنجھلاہٹ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یوٹیوب نے 2023 کے اوائل میں مختصر اشتہارات متعارف کرائے تھے جو نان اسکیپ ایبل تھے، اور اب یہ نیا اقدام کمپنی کی جانب سے ٹی وی ایپ کو موبائل ایپ کے برابر اہمیت دینے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

یوٹیوب نے اس تبدیلی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز سے مدد لی ہے تاکہ اشتہارات کا دورانیہ اشتہاری کمپنیوں کی مہم کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹی وی اسکرینوں پر ناظرین زیادہ وقت گزارتے ہیں، اس لئے اشتہاری کمپنیوں کو طویل اشتہارات دکھانے کا موقع ملے گا اور یوٹیوب کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

تاہم، صارفین کو اشتہارات سے بچنے کے لیے یوٹیوب پریمیئم کا انتخاب کرنا پڑے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں