فاروق عبداللّٰہ قاتلانہ حملے میں محفوظ، ملزم گرفتار

فاروق عبداللّٰہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، سکیورٹی اہلکار نے حملہ ناکام بنا دیا، ملزم گرفتار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فاروق عبداللّٰہ قاتلانہ حملے میں محفوظ، ملزم گرفتار

سرینگر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ ایک شادی میں شریک تھے جب ایک شخص نے پستول سے گولی چلانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکار نے بروقت مداخلت کرکے حملے کو ناکام بنا دیا۔

ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ملزم کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے والد کی حفاظت پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں