ایف بی آر نے ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے جمعہ کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، تمام سٹاف دفتر حاضر ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے ایف بی آر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دفاتر جمعہ کو بند نہیں ہوں گے۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ دفاتر جمعہ کے روز بھی کھلے رہیں گے اور ٹیکس جمع کرنے کے لیے فعال رہیں گے۔ اس دوران کیبنٹ ڈویژن کے فیصلے ایف بی آر پر لاگو نہیں ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تمام سٹاف دفتر حاضر ہوگا اور گھر سے کام نہیں کرے گا۔ عید کی شاپنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ سیلز ٹیکس جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ایف بی آر ذرائع نے مزید کہا کہ ٹیکس شارٹ فال کو کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔














