پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان کی دوسری شادی کی خواہش

افضل خان نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ افواہ پھیلانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افضل خان کی دوسری شادی کی خواہش، دلچسپ بیان سامنے آیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ افواہ پھیلانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔

افضل خان، جو جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں، نے اس پروگرام میں اپنے رخصتی کے جذباتی لمحات بھی یاد کیے اور بتایا کہ کیسے وہ اس وقت رو دیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کی جدوجہد اس لمحے میں یاد آگئی تھی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے گھر بنانے کے لیے دن رات محنت کرتے رہے اور یہی محنت ان کے لیے جذباتی لمحہ بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں