پاکستان میں عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، عید 21 مارچ کو متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال 1447 ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا۔ شام کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔ سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر ہفتہ 21 مارچ کو عید الفطر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں