نادرا نے 42 لاکھ وفات شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے ہیں جو فعال تھے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نادرا نے قومی شناختی نظام کی درستگی کے لیے 42 لاکھ وفات شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ کارڈ ان کے لواحقین نے منسوخ نہیں کرائے تھے اور نادرا کے ڈیٹابیس میں فعال رہے تھے۔
نادرا نے سول رجسٹریشن اور قومی شہری ڈیٹابیس کے درمیان مطابقت کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ نادرا کے مطابق 30 لاکھ افراد کے لواحقین نے حالیہ معاون اقدامات کے ذریعے شناختی کارڈ منسوخ کرائے تھے۔
نادرا کے مطابق شناختی کارڈ منسوخ نہ ہونے سے قومی اعدادوشمار میں عدم مطابقت پیدا ہوتی تھی، اور بعض اوقات غلطی یا بدنیتی سے بھی کچھ رشتہ دار کارڈ منسوخ کرا دیتے تھے۔
ایک کروڑ 40 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسل میں ہوا لیکن نادرا میں نہیں ہوا۔ نادرا والدین کو یاد دہانی کے ایس ایم ایس بھیج رہا ہے تاکہ وہ جلد از جلد بچوں کے بی فارم بنوائیں۔















