رائیونڈ میں اوپن مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق، ڈپٹی کمشنر لاہور نے غفلت کے مرتکبین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
رائیونڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رائیونڈ میں اوپن مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا، اس واقعہ پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے انہیں واقعے کی تفصیلات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی سے متعلق بریفنگ دی۔ مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پوری تحصیل رائیونڈ میں مین ہولز کی فوری جانچ پڑتال کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے بچے کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔














