اسپین کا اسرائیل سے سفیر واپس، تل ابیب میں ناظم الامور متعین

اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، تل ابیب میں ناظم الامور سفارت کا کام سنبھالے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسپین کا اسرائیل سے سفیر واپس، تل ابیب میں ناظم الامور متعین

میڈرڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے اور تل ابیب میں اب سفارت خانہ ناظم الامور کی سربراہی میں کام کرے گا۔ یہ فیصلہ اسپین کی حکومت نے سرکاری گزٹ میں شائع کیا۔

اسپین نے 1986 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، تاہم ان کے تعلقات میں کشیدگی رہی ہے۔ اسپین نے غزہ جنگ اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی بھی مخالفت کی۔

اسپین کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کہا کہ ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ کی مخالفت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود اسپین اور امریکا کے تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔

وزیراعظم پیدرو سانچیز کی حکومت نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی اور امریکی طیاروں کو جنوبی اسپین کے مشترکہ فوجی اڈوں سے کارروائیوں کی اجازت نہیں دی۔

دیگر متعلقہ خبریں