امریکا میں مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم ہوگی

امریکا میں مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے 50 سال بعد نئی آئل ریفائنری قائم ہوگی، جس کا مقصد امریکی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم ہوگی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں 50 سال بعد پہلی مرتبہ نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی، جس کے لیے بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز سرمایہ کاری کرے گی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ یہ 300 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ ہے، جو امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، امریکی ریاست ٹیکساس کی بندرگاہ براؤنزوِل میں بننے والی یہ ریفائنری امریکا کی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ریفائنری امریکی شیل آئل کو پراسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور امریکا فرسٹ ریفائننگ کمپنی اسے قائم کر رہی ہے۔

امریکا فرسٹ ریفائننگ نے بتایا کہ اس کا 20 سالہ معاہدہ امریکی شیل آئل کی خریداری، پراسیسنگ اور تقسیم کے لیے ہوا ہے، جس کی مالیت 125 ارب ڈالر اور تیار شدہ مصنوعات کی مجموعی مالیت 175 ارب ڈالر ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں