آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیاں تباہ، امریکی سینٹ کام کا دعویٰ

امریکی سینٹکام نے آبنائے ہرمز میں 16 ایرانی کشتیوں کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو بارودی سرنگیں بچھانے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیاں تباہ، امریکی سینٹ کام کا دعویٰ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔ سینٹ کام نے کہا کہ امریکی فورسز ایرانی حکومت کی سمندری طاقت کم کر رہی ہیں تاکہ جہاز رانی اور عالمی بحری سلامتی کی حفاظت جاری رہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اگر ایران نے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر بارودی سرنگیں نہیں ہٹائیں تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکی بحریہ نے ایران کے خلاف جنگ کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو حفاظت فراہم کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق فی الحال حملوں کا خطرہ زیادہ ہے، اس لیے جہازوں کو فوجی حفاظت دینا ممکن نہیں۔

آبنائے ہرمز میں تیل کی تجارت معطل ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2022ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں