بادام کے ساتھ مخصوص غذائیں دماغی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں

بادام کو خاص غذاؤں کے ساتھ ملا کر کھانے سے دماغی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بادام کے ساتھ مخصوص غذائیں دماغی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں

نیودہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام کو کچھ مخصوص غذاؤں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے دماغی کارکردگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بادام کو بلیو بیریز، ڈارک چاکلیٹ، دہی، کیلا اور اوٹس یا پھل کے ساتھ کھانے سے یادداشت اور ذہنی صحت میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر ستیش کول کے مطابق بلیو بیریز اور بادام کا امتزاج دماغی خلیوں کے سگنلز کو بہتر بناتا ہے جبکہ ڈارک چاکلیٹ کے ساتھ بادام ذہنی تھکاوٹ دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ دہی اور بادام کا استعمال آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے جو ذہنی صلاحیتوں پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

کیلا اور بادام قدرتی توانائی فراہم کرتے ہیں جبکہ اوٹس یا پھل کے ساتھ بادام کا استعمال فائبر اور غذائی اجزاء کی فراہمی سے دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں