مٹی کے گھڑے کے استعمال میں عام غلطیوں سے بچیں

ماہرین کے مطابق مٹی کے گھڑے کی صحیح دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مٹی کے گھڑے کے استعمال میں عام غلطیوں سے بچیں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مٹی کے گھڑے کا صحیح استعمال نہ کیا جائے تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ گرمیوں میں زیادہ تر افراد فریج کے بجائے مٹی کے گھڑے کا ٹھنڈا پانی پینے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اس کی صفائی اور دیکھ بھال میں غفلت برتنے سے یہ پانی مضر صحت بن سکتا ہے۔

مٹی کے مٹکے میں رکھا پانی نہ صرف قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے بلکہ اس میں الکلائن خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتی ہیں۔ تاہم، صفائی میں کوتاہی کی صورت میں یہ فائدہ نقصان میں بدل سکتا ہے۔

مٹکے کی صفائی کے لیے صابن یا ڈٹرجنٹ کا استعمال نہ کریں کیونکہ مٹی میں موجود باریک سوراخ کیمیکلز کو جذب کر لیتے ہیں جو پانی میں شامل ہو کر نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

مٹکے سے پانی نکالتے وقت ہاتھ یا گلاس اندر ڈالنے سے اجتناب کریں تاکہ پانی آلودہ نہ ہو۔ مٹکا ہمیشہ سایہ دار جگہ پر رکھیں اور وقتاً فوقتاً نیا مٹکا استعمال کریں تاکہ اس کی کارکردگی برقرار رہے۔

مٹی کے گھڑے کو صحت کا ضامن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی صفائی، جگہ اور استعمال کے طریقے کا درست خیال رکھا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں