رجب بٹ نے طلاق کے معاملے پر ایمان بٹ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ رشتہ باوقار طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے کی بجائے قانونی طریقے سے مسائل حل ہونے چاہئیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ نے اپنی طلاق کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پھیلنے والے تنازعے کا جواب دیا۔ رجب بٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنے رشتے کو باوقار طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں اور شادی کے معاملات کو سوشل میڈیا پر لانا ان کی غلطی تھی۔ انہوں نے ایمان بٹ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسائل قانونی طریقے سے حل ہونے چاہئیں تھے۔
رجب بٹ نے مزید کہا کہ اگر کوئی رشتہ درست طریقے سے نہیں چل رہا تو قانون اور مذہب دونوں ہی اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ اسے عزت کے ساتھ ختم کر دیا جائے۔ ان کے مطابق دونوں فریقوں نے سوشل میڈیا پر بات کر کے غلطی کی۔
انہوں نے ایمان بٹ کی انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ سوشل میڈیا پر بات کرنے کے بجائے براہ راست بات چیت کی جا سکتی تھی۔ رجب بٹ نے واضح کیا کہ وہ اب اپنی ذاتی زندگی یا طلاق کے معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے اور ایمان کی فیملی کو انٹرویو دینے یا بیانات دینے کا حق حاصل ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد دونوں کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی خاطر معاملات کو آپس میں بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں۔















