شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کی ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔
پیانگ یانگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت پر شدید تشویش ہے اور پیانگ یانگ ایرانی عوام کے اپنے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے غیر قانونی اور خطے میں عدم استحکام کا باعث ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کسی ملک کے سیاسی نظام اور داخلی معاملات میں دخل اندازی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے اقدامات کو مسترد کر دینا چاہیے اور انہیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔













