مریم نواز نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لئے ‘پنجاب سرنڈر الیسیٹ آرمز ایکٹ 2026’ کی منظوری دے دی، سی سی ڈی کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی ہے۔ انہوں نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب میں پہلی بار اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کے لئے جامع قانون تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے ‘دی پنجاب سرنڈر الیسیٹ آرمز ایکٹ 2026’ کی منظوری دے دی ہے، جس میں ہر قسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔ نئے قانون کے تحت اینٹیک اسلحہ گھر میں رکھنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا اور ناجائز اسلحہ کو سی سی ڈی کے پاس جمع کرانا ہوگا۔















