بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم کے راستے بند ہونے سے سیکڑوں مسافر متاثر ہیں۔
گلگت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ شاہراہ قراقرم اپر کوہستان کے مختلف مقامات پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد راستے بند ہو گئے ہیں جس سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔
ان راستوں کے بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سڑکوں کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی جلد بحال کی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ راستے میں پھنسے 60 مسافروں کو محفوظ مقام پر پناہ گاہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔















