سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 43 ہزار

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے اضافہ ہوا، نئی قیمت 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 43 ہزار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونا 3172 روپے اضافے سے 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 37 ڈالر فی اونس اضافے سے 5205 ڈالرز ہوگئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں