اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے صارفین کو مقررہ قیمتوں پر خریداری کی ہدایت کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں کا کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے لاگو کی جاتی ہیں۔
اوگرا نے صارفین کو ہدایت دی کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر ایل پی جی خریدیں اور زیادہ قیمت وصولی پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
اعلامیہ کے مطابق اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
ایران جنگ کے بعد سے ایل پی جی کی سپلائی کم ہونے اور قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جسے مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے تسلیم کیا ہے۔














