نماز میں بھول چوک پر سجدۂ سہو کا طریقہ

نماز میں واجبات کی غلطی پر سجدۂ سہو ضروری ہے۔ اس کی تلافی کے لیے قعدۂ اخیرہ میں مخصوص طریقے سے دو سجدے کیے جاتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نماز میں بھول چوک پر سجدۂ سہو کا طریقہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نماز میں واجبات کی غلطی ہونے پر سجدۂ سہو کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر نماز کے دوران کوئی واجب بھول جائے، یا واجب کا تکرار یا تقدیم و تاخیر ہو جائے تو اس کی تلافی سجدۂ سہو سے کی جاتی ہے۔

سجدۂ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ قعدۂ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر دائیں طرف سلام پھیر کر دو سجدے کیے جائیں۔ ان سجدوں کے بعد دوبارہ التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر دونوں طرف سلام پھیرا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں