ایرانی مشیر خارجہ کمال خرازی نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تہذیب سے ناواقفیت کی بنا پر وہ ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی مشیر خارجہ کمال خرازی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو ایرانیوں کا علم نہیں، اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں۔ انٹرویو میں خرازی نے کہا کہ ایرانی تہذیب کی 500 سالہ تاریخ، شیعہ نظریے اور اسلامی تصوف سے مضبوط ہوئی ہے۔
خرازی نے مزید کہا کہ ایران کے ہتھیار مقامی طور پر تیار ہوتے ہیں اور ایرانی فوج طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ محاذ آرائی ایران کے وجود کے لیے خطرہ ہے اور ایران کو پوری طاقت سے جواب دینا ہوگا۔
ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے امریکی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عاشور سے محبت کرنے والی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔













