ایران نے اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر میزائل حملہ کیا جس میں اسرائیلی دفاعی نظام ناکام رہا۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر میزائل حملہ کیا جس میں اسرائیلی دفاعی نظام ناکام رہا اور کئی میزائل ہوائی اڈے پر گرے۔
لبنان سے ہونے والے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کا فیصلہ اسرائیل اور امریکہ مل کر کریں گے۔
حملوں میں عراق کے اربیل، بحرین میں امریکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر اور تل ابیب کے فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔













