پاسداران انقلاب نے امریکی و اسرائیلی اہداف پر میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا، تین گھنٹے تک اربیل، بحرین اور تل ابیب میں حملے جاری رہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور اسرائیلی اہداف پر میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ان حملوں میں عراق کے اربیل، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیل کے تل ابیب میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق، جنوبی تل ابیب میں سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور مقبوضہ بندرگاہ حیفہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں خیبر شکن، قدر اور خرم شہر میزائل استعمال کیے گئے، جن میں متعدد وارہیڈز نصب تھے، جبکہ قدر میزائل کا وزن تقریباً ایک ٹن تک تھا۔
یہ آپریشن گزشتہ ماہ شروع ہوا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کیں۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سفارتی مشن پر حملے کو بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
امیر سعید ایروانی نے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9,669 شہری مقامات تباہ ہوئے ہیں، جن میں 7,943 رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔













