عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات ہوئی، جس میں صحت اور قانونی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کروا دی گئی۔

ملاقات تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی جس میں عمران خان کی صحت، آنکھ کی بیماری اور جاری علاج سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے اختتام پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں