ناسا کا سیٹلائٹ بدھ کو زمین پر ممکنہ گرنے کا امکان

ناسا کا سیٹلائٹ بدھ کو زمین کے ایٹماسفیئر میں داخل ہوگا، نقصان کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناسا کا سیٹلائٹ بدھ کو زمین پر ممکنہ گرنے کا امکان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ناسا کا تقریباً 14 برس قبل خلا میں لانچ کیا گیا سیٹلائٹ جلد ہی زمین کی طرف آ رہا ہے۔ وین ایلن پروب اے نامی یہ سیٹلائٹ ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم کے مطابق منگل کی شب 7 بجکر 45 منٹ پر اور پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کے روز صبح 4 بجکر 45 منٹ پر زمین کے ایٹماسفیئر میں داخل ہوگا۔

600 کلو وزنی یہ سیٹلائٹ زمین پر کسی کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ناسا کے مطابق ایسے کسی واقعے کا امکان صرف 0.02 فی صد ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسپیس کرافٹ ایٹماسفیئر سے گزرتے ہوئے جل جاتے ہیں، لیکن کچھ پرزے باقی رہ سکتے ہیں جو واپس زمین پر گر سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں