اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتی اور واشنگٹن سے مشاورت کے بعد ہی جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈؤن سار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کے وقت کے بارے میں واشنگٹن سے مشاورت کی جائے گی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گیڈؤن سار نے واضح کیا کہ جب انہیں مناسب وقت محسوس ہوگا تو وہ امریکی دوستوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں چاہتے، مگر اس بات کا کوئی قیاس نہیں کیا کہ جنگ کب ختم ہو سکتی ہے۔












