کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے عوام پر بوجھ ڈال کر آئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا ہے اور ٹیکس میں اضافہ کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر بوجھ ڈال کر آئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے بھی آئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا تھا اور قیمتیں کم ہونے پر حکومت کی جانب سے ریلیف دینے کا کوئی تصور موجود نہیں ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ایف بی آر کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر حکومت نے ٹیکس میں اضافہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرول ہفتے کا 23 کروڑ لیٹر اور ڈیزل 15 کروڑ لیٹر فروخت ہوتا ہے، حکومت نے ڈیزل پر لیوی کم کرکے پٹرول پر بڑھا دی ہے۔















