چینی ایرواسپیس گروپ نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی، ملاقات میں معدنیات اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے ایرواسپیس ڈیولپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں 5 سے 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کے امکانات پر دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ بات چینی وفد کی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔
چینی وفد نے معدنیات، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لیے ریگولیٹری اصلاحات جاری ہیں اور خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس مراعات دی جا رہی ہیں۔
قیصر احمد شیخ نے مزید بتایا کہ سرمایہ کاروں کو مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس استثنیٰ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔















