سیٹلائٹ کمپنی نے امریکی نقصانات کے بعد مشرق وسطیٰ کی تصاویر پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری طور پر جاری کرنے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایران کے حملوں میں امریکی نقصانات کی تصاویر عوامی سطح پر آئیں۔
اردن، عرب امارات اور سعودی عرب کے امریکی میزائل دفاعی نظام کی تصاویر بھی شائع ہوئیں جس کے بعد کمپنی نے ان تصاویر کی فوری اشاعت پر پابندی عائد کی۔
سیٹلائٹ کمپنی کے مطابق اب خلیجی ممالک، عراق اور جنگی علاقوں کی نئی تصاویر 96 گھنٹے کی تاخیر سے جاری کی جائیں گی۔ امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو فوری رسائی حاصل رہے گی، جبکہ ایران کی تصاویر فوری دستیاب رہیں گی۔
کمپنی نے بتایا کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ بڑے معاہدے ہونے کی وجہ سے مخصوص صارفین کو فوری معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔











