شفعہ کا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے شفعہ کے قانون کو اسلامی تعلیمات کے مطابق قرار دیا، عدالت نے کہا کہ شفعہ کو قرآن یا حدیث کی روشنی میں غیر اسلامی نہیں کہا جا سکتا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپریم کورٹ: شفعہ کا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے شفعہ کے قانون کو اسلامی تعلیمات کے مطابق قرار دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ قرآن یا حدیث کی روشنی میں شفعہ کو غیر اسلامی نہیں کہا جا سکتا۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ثنا اللہ نے عدالت کو بتایا کہ شفعہ کا قانون اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ ہے اور اس کے خلاف کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔

پنجاب کے شفعہ کے 1991 کے قانون کو پہلے وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، جہاں 2019 میں اسے شریعت کے مطابق قرار دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف قاضی محمد امین الدین نے سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ سے رجوع کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ، جس کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل نے کی، نے آج اس اپیل کی سماعت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں