ایران میں امریکی اسرائیلی حملے، 9 اسپتال تباہ، 193 بچے جاں بحق

ایران میں امریکی اسرائیلی حملوں سے 9 اسپتال تباہ، 193 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں امریکی اسرائیلی حملے، 9 اسپتال تباہ، 193 بچے جاں بحق

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ ان حملوں میں 9 اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 52 اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حملوں میں اب تک 193 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کی صحت کمیٹی کے رکن محمد جمالیان نے کہا ہے کہ اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے باعث غیر ضروری طبی عمل معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ادویات کا ذخیرہ 6 ماہ کے لیے موجود ہے۔

صوبہ لرستان کے محکمہ تعلیم کے سربراہ کے مطابق فضائی حملوں میں 4 طلبہ مارے گئے ہیں۔ تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہیں اور اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بچوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے کم عمر جان بحق ہونے والی بچی 8 ماہ کی تھی۔

عالمی ادارہ صحت اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شہری انفراسٹرکچر پر حملوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ آذربائیجان نے ایران کو امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایران نے اسرائیل پر آذربائیجان کی زمین استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں