یوم علیؓ کے موقع پر جلوسوں کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ، سکیورٹی پلان تیار

یوم علیؓ کے موقع پر جلوسوں کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے سکیورٹی پلان کی تیاری کی تصدیق کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوم علیؓ کے جلوسوں کا دورانیہ کم، سکیورٹی پلان مکمل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے مکمل پلان تیار کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام سے ملاقات میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 رمضان المبارک کو تمام جلوس نمازِ مغرب تک ختم کر دیے جائیں گے اور دیگر جلوسوں کا دورانیہ بھی کم ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور علمائے کرام کو اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہوگا۔ علمائے کرام نے حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں