پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز ہوں گے۔ 8 ٹیموں کی شرکت، 6 شہروں میں میچز۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا جس میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ نئی شامل ہیں۔ ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے، جبکہ افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کوالیفائر سمیت 11 میچز، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 میچز، فیصل آباد میں 7، پشاور میں پہلا میچ، ملتان میں 4، اور کراچی میں 6 میچز ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں 12 ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہوں گے، جس سے شائقین کو بھرپور کرکٹ کا مزہ ملے گا۔















