ملک میں جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے بعد ائیرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایے بڑے پیمانے پر بڑھا دیے گئے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے بعد ائیرلائنز نے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
ائیرلائن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے ڈومیسٹک پروازوں کے کرایے 2800 سے 5000 روپے تک بڑھا دیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر، کراچی سے دبئی، شارجہ، اور ابوظبی کی 26 پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ مزید 10 پروازوں کی منسوخی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی کرایے بھی 10 سے 28 ہزار روپے تک بڑھا دیے گئے ہیں، جب کہ پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 342 روپے ہوگئی ہے۔















