سندھ حکومت کا سرکاری اداروں میں جمعے کو ورک فرام ہوم کا اعلان

سندھ حکومت نے توانائی بحران کے باعث جمعے کو سرکاری اداروں میں ورک فرام ہوم کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ حکومت کا جمعے کو سرکاری اداروں میں ورک فرام ہوم کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے توانائی بحران کے پیش نظر سرکاری اداروں میں جمعے کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزرا نے تین ماہ کی تنخواہیں نہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسکول 16 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے مگر امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جمعہ کو سرکاری دفاتر میں تعطیل نہیں ہوگی بلکہ ورک فرام ہوم ہوگا۔ وزرا نے پولیس سکیورٹی کی گاڑیاں واپس کی ہیں اور نئی گاڑیوں اور فرنیچر کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکومت کی ترجیح ایندھن کی بچت ہے اور اس ضمن میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں