ایران کی تیل ترسیل میں رکاوٹ پر امریکی سخت ردعمل کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی تیل ترسیل روکنے کی کوشش پر سخت حملے کی دھمکی دی۔ ایران نے بھی مشرق وسطیٰ سے تیل برآمد نہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی تیل ترسیل میں رکاوٹ پر امریکی سخت ردعمل کی دھمکی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا سخت حملے کرے گا۔ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر حملے جاری رہے تو مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمد روک دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے 51 بحری جہاز تباہ کیے جاچکے ہیں اور ان کی میزائل و ڈرونز کی صلاحیت کم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ایران پر لیزر ٹیکنالوجی سے حملے کیے جائیں گے۔

ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا سخت جواب دے گا۔

پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اگر امریکی اور اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی سپلائی کا اہم راستہ ہے جہاں سے پانچویں حصے کے برابر تیل گزرتا ہے۔ جنگ کی وجہ سے یہ راستہ معطل ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں