لندن کے سائنسدانوں نے چوہوں کی دماغی سرگرمیوں کی ویڈیو تیار کر کے ان کی دنیا دیکھنے کی صلاحیت کو جانا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سائنسدانوں نے پہلی بار چوہوں کی دماغی سرگرمیوں کی ویڈیو بنا کر جان لیا ہے کہ یہ جانور دنیا کو کیسے دیکھتے ہیں۔ لندن کالج یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کے دماغی نیورونز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے انفرا ریڈ لیزر کا استعمال کیا اور پھر آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی مدد سے ویڈیو کی شکل دی۔ تیار کی گئی ویڈیوز دھندلی ہیں کیونکہ چوہوں کی بینائی انسانوں کے مقابلے میں کمزور ہوتی ہے، مگر سائنسدانوں نے اسے بہتر بنایا ہے۔
اس تحقیق میں چوہوں کو انسانوں کی مختلف ویڈیوز دکھا کر ان کی دماغی سرگرمیوں کا مطالعہ کیا گیا۔ محققین نے بتایا کہ انسانوں سے ہم سوالات کرسکتے ہیں مگر جانوروں سے نہیں، اسی لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل ای لائف میں شائع ہوئے ہیں۔















