رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زائد افراد نے اعتکاف شروع کر دیا ہے۔
مکہ مکرمہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان کے آخری عشرے کی آمد کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں پندرہ ہزار سے زائد افراد نے اعتکاف شروع کر دیا ہے۔
سعودی عرب میں رمضان کے 20 ویں روزے پر اعتکاف کا آغاز ہوا، جہاں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی عبادات کی محافل جاری ہیں۔ معتکفین لیلۃ القدر کی تلاش میں عبادات میں مصروف ہیں۔
مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی سے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کا غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا ہے۔












