بغیر عذر رمضان کا روزہ چھوڑنے پر کفارہ نہیں، صرف قضا لازم

رمضان کے روزے بغیر عذر چھوڑنے پر کفارہ نہیں، صرف قضا لازم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بغیر عذر رمضان کا روزہ چھوڑنے پر کفارہ نہیں، صرف قضا لازم

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان کے روزے بغیر کسی شرعی عذر کے چھوڑنے پر کفارہ نہیں بلکہ صرف ایک دن کی قضا واجب ہوتی ہے۔ حدیث کے مطابق، قضا روزہ رکھنے سے فرض تو ساقط ہو جاتا ہے، مگر مکمل اجر حاصل نہیں ہوتا۔ فقہاء کا اجماع ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ عذر کے بغیر چھوڑ دیا تو صرف قضا لازم ہے، جبکہ بلا عذر جان بوجھ کر روزہ توڑنے پر کفارہ واجب ہوتا ہے۔

علامہ علی القاری حنفی اور علامہ طیبی نے وضاحت کی ہے کہ رمضان کے روزے کی فضیلت کو نفلی روزے نہیں پہنچ سکتے، جبکہ علامہ علاء الدین کاسانی کے مطابق کفارہ صرف روزہ توڑنے پر واجب ہوتا ہے۔ امام احمد رضا قادری اور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بلا عذر روزہ چھوڑنے پر صرف قضا لازم ہے۔

یہ مسئلہ فقہاء کی متفقہ رائے کے مطابق ہے کہ رمضان کے روزے کی قضا ایک دن کی ہوتی ہے جبکہ بلا عذر جان بوجھ کر روزہ توڑنے پر ساٹھ روزے کفارے کے طور پر رکھنا واجب ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں