پورٹ قاسم پر پیٹرول بردار جہازوں کی آمد، بحران کم ہونے کا امکان

پورٹ قاسم پر پیٹرول بردار جہازوں کی آمد سے پاکستان میں پیٹرول بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پورٹ قاسم پر پیٹرول بردار جہازوں کی آمد، بحران کم ہونے کا امکان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد کا آغاز ہوا ہے، جس سے بحران کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

ایم ٹی ٹورم دامینی اور ایم ٹی ناوے ایٹروپوس جہازوں کے ساتھ 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔ ایم ٹی اسپروس 2 آج 55 ہزار ٹن پیٹرول کے ساتھ جبکہ ایم ٹی سی کلپر کل 34 ہزار ٹن پیٹرول کے ساتھ پہنچنے والا ہے۔

ترجمان پورٹ قاسم نے بتایا کہ فجیرہ سے آنے والا جہاز پہنچ چکا ہے اور مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔ وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ان جہازوں کی آمد سے سپلائی چین میں بہتری کی امید ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں