عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی، برینٹ کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

نیو یارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ جلد ختم کرنے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی بیرل نئی قیمت 90 ڈالر ہوگئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل تک آ پہنچی ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔

یاد رہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، اور پاکستان میں بھی قیمتیں خطے میں سب سے زیادہ ہو گئی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں