سہیل آفریدی کی گرفتاری کا حکم، ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس

سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، گرفتاری کا حکم، آئندہ سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی کی گرفتاری کا حکم، ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سول جج عباس شاہ نے ان کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 26 مارچ کو ہوگی۔ یاد رہے کہ سہیل آفریدی پر پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں