امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔ انہوں نے امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت میں کہا کہ امریکا نے ابتدا میں جنگ کے چار سے پانچ ہفتے جاری رہنے کا اندازہ لگایا تھا، مگر یہ اب خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی بحریہ، مواصلاتی نظام اور فضائیہ اب مؤثر نہیں رہی۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل اور ڈرونز تباہ کیے جا چکے ہیں، اور ڈرونز بنانے کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب، امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ایران کے خلاف جاری جنگ پر بات چیت کی گئی۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے ساتھ ہی، امریکی اخبار کے مطابق کورونا وبا کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر کے 119.50 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔











