ایران جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، امریکی حکام نے اسرائیلی حملوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایندھن ذخائر پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملے توقع سے زیادہ وسیع تھے، جس پر واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ یہ حملے ایران میں حکومت کی عوامی حمایت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
واشنگٹن کو یہ بھی فکر ہے کہ ان حملوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنانا اچھا فیصلہ نہیں تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ تیل کے ذخائر محفوظ رہیں تاکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بے قابو نہ ہوں اور اس کے اثرات عام لوگوں پر نہ پڑیں۔













