کراچی میں ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بسوں کے کرایے میں نمایاں اضافہ

کراچی میں ڈیزل کی قیمتوں کے اضافے کے باعث بسوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جس سے شہریوں پر بوجھ بڑھ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ڈیزل مہنگا، بسوں کے کرایے میں شدید اضافہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بسوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

شہر میں بسوں کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔

ملک میں پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق بھارت میں پیٹرول کی قیمت 1.03 ڈالر فی لیٹر ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ حکومت کی پالیسیز کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں