واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا گول چیٹ ببل ڈیزائن متعارف کروا دیا ہے، جو اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نیا گول چیٹ ببل ڈیزائن متعارف کروا دیا ہے جو کہ اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ نیا فیچر پرانے زاویہ دار ببلز کی جگہ لے گا اور اس سے چیٹ اسکرین کو جدید اور صاف بنایا جائے گا۔
نیا ڈیزائن پہلے بِیٹا ورژن میں نظر آیا تھا اور اب تازہ ترین اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.26.10.2 کے ذریعے مزید صارفین کو دستیاب ہو رہا ہے۔
اس نئے انداز میں چیٹ ببلز کو گول شکل دی گئی ہے جو پہلے سے زیادہ ہموار اور جدید دکھائی دیتے ہیں، جس سے انٹرفیس صاف اور خوشگوار محسوس ہوتا ہے۔















