امریکا میں ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف واشنگٹن، نیویارک اور کیلیفورنیا میں بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ واشنگٹن، نیویارک اور کیلیفورنیا میں ایران جنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ایران پر بمباری روکنے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ایران کے خلاف جنگ بند کرنے کے نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے ایرانی عوام کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔












